اسلام آباد اگست 27 (ٹی این ایس)سپریم کورٹ نے خواجہ سراؤں کوشناختی کارڈکے اجرا سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کے دور ان فریقین کورپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کاحکم دیتے ہوئے15 روزمیں جواب طلب کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خواجہ سراوں کوشناختی کارڈکے اجرا سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں کی۔اس موقع پر نادرا نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی۔جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے فریقین کورپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کاحکم دیتے ہوئے15 روزمیں جواب طلب کر لیا۔