لاہور ہائیکورٹ میانی صاحب قبرستان میں پکی قبریں بنانے پر پابندی عائد کردی 

 
0
4530

لاہور اگست 27 (ٹی این ایس)لاہور ہائیکورٹ میانی صاحب قبرستان میں پکی قبریں بنانے پر پابندی عائد کردی ۔ عدالت کی جانب سے صدر ہائیکورٹ بار انوارالحق پنوں کی درخواست پر حکم جاری کیا گیا ہے۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے ریمارکس دیئے کہ پکی قبر بنانے کے لیے زیادہ جگہ چاہیے ہوتی ہے اور مستند علماء کرام نے بھی پکی قبروں کے خلاف فتویٰ جاری کیا لہٰذا پکی قبریں نہیں بننی چاہئیں۔جسٹس علی اکبر قریشی نے حکم دیا کہ میانی صاحب میں پکی قبریں بنانے کے ریٹس سے متعلق بورڈز فوری اتار لیے جائیں۔