پنجاب کے محکمہ پولیس میں چار افسران کا تبادلہ

 
0
334

لاہور، اگست 17 (ٹی این ایس):  پنجاب کی نگراں حکومت نے محکمہ پولیس میں چار افسران کا تبادلہ کیا ہے۔

اس سلسلہ میں جاری کئےگئے نوٹفکیشن کے مطابق  ایس ایس پی ڈی جی خان  گوہر مشتاق  اورایس پی بہاولپور ہما نصیب کا آپسمیں  تبادلہ کیا گیا۔

اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس  لاہور محمودالحسین کو  بٹالین کمانڈر پانچ کانسٹیبلری لاہور  لگا دیا گیا جبکہ ایس پی انویسٹگیشن حافظ آباد صدف فاطمہ کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایلیت فورس لاہور تعینات کردیا گیا۔