چین کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانا موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ٗ سپیکر قومی اسمبلی 

 
0
435

پاک چین مثالی دوستی ہمیشہ ہر امتحان پر پوری اتری ہے اور دونوں دوست ممالک نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ایک دوسر ے کے موقف کی حمایت کی ہے ٗ اسد قیصر کی چینی سفیر سے گفتگو 
اسلام آباد اگست 27 (ٹی این ایس) اسلام آباد قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانا موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پاک چین مثالی دوستی ہمیشہ ہر امتحان پر پوری اتری ہے اور دونوں دوست ممالک نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ایک دوسر ے کے موقف کی حمایت کی ہے،پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک )منصوبہ نہ صرف دونوں ہمسایہ ممالک بلکہ پورے خطے کی تر قی و خوشحالی کا منصوبہ ہے ۔پیر کو چین کے سفیر یاؤ جنگ نے ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ،ملاقات میں دوطر فہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،

ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک چین مثالی دوستی ہمیشہ ہر امتحان پر پوری اتری ہے اور دونوں دوست ممالک نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ایک دوسر ے کے موقف کی حمایت کی ہے ،160دونوں ہمسایہ ممالک کی دوستی کا رشتہ باہمی اعتماد اور احترا م کی مضبوظ بنیادوں پر استوار ہے،پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک )منصوبہ نہ صرف دونوں ہمسایہ ممالک بلکہ پورے خطے کی تر قی و خوشحالی کا منصوبہ ہے،

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان میں نئی منتخب ہونے والی تحریک انصاف کی حکومت سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی،چین کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانا موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،دونوں ممالک کے مابین اراکین پارلیمنٹ اور عوامی رابطوں کو فروغ دے کر دو طر فہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جاسکتا ہے،اسد قیصر نے کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمنٹ پہلے سے موجود باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی،پاک چین باہمی تجارت میں حائل تمام مشکلات کو قانوں سازی کے ذریعے دور کیا جائے گا،

چین کے سفیریاؤ جنگ نے سپیکر کو چین کے صدر، وزیراعظم اور نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین کی جانب سے سپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا،چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہا ں ہے ،دونوں ممالک کی قیادتیں تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے اور اقتصادی راہداری منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے پر عزم ہیں،خطے میں امن و سلامتی اور تر قی اور خوشحالی کے لیے پاکستان اور چین کے مابین قریبی تعاون ناگزیر ہے ،چین پاکستان میں نئی منتخب ہونے والی حکومت کے ساتھ مل کر خطے کی تر قی و استحکام کے لیے کام کرنا چاہتا ہے۔