میری دعائیں ان افسران اور جوانوں کے ساتھ ہیں جو بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر سے لڑ رہے ہیں: مریم نواز

 
0
128

اسلام آباد 04 فروری 2022 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدرمریم نواز کا کہنا ہے کہ نااہل اورناکام حکومت پاکستان کے لئے دہشتگردی سے کم نہیں۔ میری دعائیں ان تمام افسران اور جوانوں کے ساتھ ہیں جو بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر سے لڑ رہے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا کہ یہ نااہل اورناکام حکومت بھی پاکستان کے لئے دہشتگردی سے کم نہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میری دعائیں ان تمام افسران اور جوانوں کے ساتھ ہیں جو بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر سے لڑ رہے ہیں۔ اللّہ رب العزت وطن عزیز کی خاطر شہید ہو جانے والے بیٹوں کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔