سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیر ستان کے ضلع دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی ،2 دہشت گرد ہلاک

 
0
180

اسلام آباد 05 فروری 2022 (ٹی این ایس): سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان کے ضلع دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق انٹیلی جنس کی بنیاد پر ضلع دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلہ میں 2د ہشت گرد مارے گئے،

ن میں سے ایک دہشت گرد کی شناخت عصمت اللہ عرف حافظ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت کی جا رہی ہے، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا جس میں سب مشین گنز، ہینڈ گرنیڈ اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔