حکومتی ٹیم کے کسان اتحاد یونین کے نمائندوں سے باضابطہ مذاکرات شروع،

 
0
106

حکومتی ٹیم کے کسان اتحاد یونین کے نمائندوں سے باضابطہ مذاکرات شروع، مذاکرات سی ڈی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہورہے ہیںحکومتی ٹیم میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، مشیربرائے گلگت وآزادجموں وکشمیر قمر زمان کائرہ، وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ اور وزیر بجلی خرم دستگیر شامل ہیں۔ مذاکرات میں سیکرٹری پاوراور سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ایڈیئشنل سیکرٹری خزانہ بھی شریک ہیں۔ کسان اتحاد یونین کے گروپس کی نمائندگی خالد کھوکھراور عامر وٹو کررہے ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کسان اتحاد یونین کے نمائندگان کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ دھرنا ختم کرنے پر کسانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کسان اتحاد یونین کے مذاکرات کامیاب رہے۔ خوشحال کسان کے بغیر پاکستان کی فوڈ سکیورٹی ممکن نہیں۔ ٹیوب ویلز کے بجلی کے بلوں کی ادائیگی پہلے ہی موخر کی جاچکی ہے۔ حکومت کسانوں کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کریگی۔ وزیراعظم شہباز شریف رواں مہینے کسان پیکیج کا اعلان کریں گے۔ کسانوں کے تمام مطالبات وزیراعظم کو پیش کرینگے۔