اسٹیٹ بینک کی5000روپےکاکرنسی نوٹ بندکرنےکی افواہوں کی تردید

 
0
870

‏اسلام آباد، ستمبر 11(ٹی این ایس):اسٹیٹ بینک نے 5000روپےکاکرنسی نوٹ بندکرنےکی افواہوں کی تردید کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری ایک وجاحتی بیان میں  کہا گیا  ہے کہ

‎‏عوام سےدرخواست کی ہےکہ افواہوں پرتوجہ نہ دیں، ‏کرنسی نوٹوں کی منسوخی کےلیےبورڈآف ڈائریکٹرزکی سفارش درکارہوتی ہے‏حکومت کواس حوالےسےکوئی سفارش نہیں کی اور اسٹیٹ بینک ایسے تمام اعلانات اپنی ویب سائٹ پرکرتا ہے۔

ترجمان نے اپنے وضاحتی بیان میں بتایا کہ 5 ہزار روپے والے نوٹوں کی تبدیلی کی افواہ گمراہ کن ہے۔ اسٹیٹ بینک نے 5ہزار روپے کے نوٹ بند کرنے یا منسوخی کی سفارش نہیں کی۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کسی بھی نوٹ کی منسوخی کیلئے اسٹیٹ بینک پیشگی اعلان کرتا ہے۔ اسٹیٹ بینک ایسے تمام اعلانات اپنی ویب سائٹ پرکرتا ہے اورسرکلرجاری کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام5 ہزارکے نوٹ کی تبدیلی یا منسوخی کی افواہوں پرتوجہ نہ دیں۔

واضح رہے وزارت خزانہ کی ہدایت پراسٹیٹ بینک نے پانچ ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پرکام شروع کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے اس کیلئے اپنی پالیسی بنانا بھی شروع کردی ہے۔ تاہم جب پانچ ہزار کا نوٹ بند کرنے کا اعلان کیا جائے گا توکاروباری طبقات اور لوگوں کوموقع دیا جائے گا کہ وہ اس سے قبل اس کرنسی کوتبدیل کروا لیں یا پھر بینکوں میں جمع کروا دیں۔

بنکوں میں کرنسی نوٹ تبدیل کرانے والوں کا ریکارڈ بمعہ شناختی کارڈ نمبر مرتب کیا جائے گا۔ ایسے افراد بارے یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ وہ فائلر ہیں یا نان فائلر؟ بڑی رقم تبدیل کرانے والوں سے ان کے گوشواروں بارے بھی معلوم کیا جائے گا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر نئے کرنسی نوٹوں کی کئی تصاویر زیر گردش ہیں جن سے متعلق یہ کہا جارہا ہے کہ حکومت نے کرنسی نوٹ تبدیل کر کے نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اب اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں کی تردید کر دی ہے جبکہ قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر بھی ان افواہوں کی تردید کر چکے ہیں۔