الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے اکاونٹس کی تفصیلات مانگ لیں

 
0
111

الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اکاونٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کا توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف مالی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے معاملے پر اسٹیٹ بینک سے عمران کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک کو عمران خان کے اکاونٹس کی تفصیلات کیلئے خط خط لکھ دیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک عمران خان کے بینک اکاوئنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے تفصیلات ملنے کے بعد جائزہ لیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن اسٹیٹ بینک سے بینک اکاونٹس کا جائزہ لینے کے بعد توشہ خانہ ریفرنس پر اپنا محفوظ فیصلہ سنائے گا۔
یاد رہے 19 ستمبر کو الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔