وزارت آئی ٹی کی نااہلی، کابینہ ٹیبلیٹ میں بھارتی سافٹ وئیر کا انکشاف

 
0
108

نیشنل ڈیش بورڈ کے بعد وزارت آئی ٹی کی ایک اور نااہلی سامنے آ گئی ،وفاقی کابینہ کا حساس ڈیٹا بھارتی کمپنی کی رسائی میں،ای کابینہ کیلئے بھارتی سافٹ وئیرکے استعمال کیے جانے کا انکشاف،وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کر لی ،تفصیلات کے مطابق کابینہ کے ای ٹیبلٹ میں بھارتی سافٹ وئیر استعمال کیا جارہا ہے، این آئی ٹی بی نے بھارتی کمپنی سے ایم ڈی ایم سافٹ ویئر خریدا، بھارتی سافٹ ویئر ٹیبلٹ کے مائیک اور کیمرہ تک رسائی رکھتاہے، وزیراعظم نے بھارتی سافٹ ویئر کے استعمال کی رپورٹ طلب کرلی، وزارت آئی ٹی نے رپورٹ وزیر اعظم آفس کو جمع کرا دی، وزارت آئی ٹی معاملے پر وزارت آئی ٹی سے رابطہ کیا جائے۔