وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) انتظامیہ کی جانب سے قبضہ مافیا، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے تسلسل میں بری امام میں آپریشن کرتے ہوئے اربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ واگزار کروا لیا گیا

 
0
252

اسلام آباد 12 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) انتظامیہ کی جانب سے قبضہ مافیا، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے تسلسل میں بری امام میں آپریشن کرتے ہوئے اربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ واگزار کروا لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ کی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے انسداد تجاوزات مہم،غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیا کے بڑے پیمانے پر آپریشن کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں بری امام میں قبضہ مافیا اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف میگا آپریشن کیا گیا سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ کی زیر نگرانی غیر قانونی کے تجاوزات کے خلاف ایک بڑا آپریشن کیا گیا دوران آپریشن ویل ڈوزر کی مدد سے بری امام نزد شمس گیٹ سے غیر قانونی نئی تعمیرات کے خلاف آپریش کیا گیا۔ بعد ازاں مسلم کالونی حلقہ نمبر 05،ڈپلومیٹک انکلیونزد گیٹ نمبر 05 کاروائی عمل میں لائی گئی،نڑیل چوک میں بلڈنگ میٹریل کا سٹال ختم کیا گیا ۔مزکورہ آپریشن میں 17 کمرے،27چاردیواری،7کچن،9 واش روم،8عدد گیٹ،12زیر تعمیر کمرے،3 بھینسوں کے باڑے، 3عددبلڈنگ میٹیریل کے ٹھیے، 4عدد چھپر،تین عدد بھینسوں کی کھرلیاں، آپریشن کے دوران واگزار کرائی گئیں اس کے بعد سرکاری اراضی تحریری طور پر انوائرنمنٹ سٹاف کے حوالے کردی گئی ہے۔