اسلام آباد 12 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے شہر اقتدار میں پاکسٹان میں اپنی نوعیت کی پہلی 36 منزلہ بلند تریں رہائشی عمارت کی تعمیر کے ساتھ ساتھ کثیر المنزلہ عمارتوں کے 5 منصوبوں کی منظوری دیدی ہے، تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی (ڈی وی سی) کا اجلاس ممبر پلاننگ کی سربراہی میں منعقدہ ہوا ، اجلاس میں شہر اقتدار کی خوبصورتی میں اضافے اور ترقیافتہ شہروں میں شامل کر نے کے لئے ساڑھے گیارہ لاکھ مربع فٹ رقبے پر مشٹمل کثیر المنزلہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی گئی ہے, اسلام اباد شہر کے ایف ٹین مرکز میں 36 منزلہ پاکستان کی بلند ترءن رہائشی عمارت تعمیر کی جائے گی جس کا ستر فیصد رقبہ گرین رکھا جائے گا،ڈی وی سی نے دو رہائشی اپارٹمنٹس،ایک سکول اور دو کنرشل منصوبوں کی بھی منظوری دی ہے، اجلاس میں پانچ میگا منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں جی الیون تھری میں پلاٹ نمبر 13 پر 14 منزلہ عمارت کی تعمیر، ایف سیون میں پلاٹ نمبر 13, پر پانچ منزلہ عمارت کی تعمیر، ائی جے پی روڈ پر پلاٹ نمبر 12 پر پانچ منزلہ عمارت کی تعمیر ،ایچ الیون فور میں پلا ث نمبر 64 پر پانچ منزلہ عمارت، ایف ٹین مرکز میں پلاٹ ننبر 08 پر 11750 مربع فٹ پر مشتمل 36 منزلہ رہائشی عمارت کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے، شہر اقتدار میں کثیر المنزلہ۔ عمارتوں کی تعمیر سے شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا اور اسلام اباد ترقیافتہ شہروں میں بھی شامل ہو جائے گا،