مجوزہ حلقہ بندیوں پر ملک بھر سے 1286 اعتراضات جمع

 
0
324

اسلام آباد، اپریل 03 (ٹی این ایس):  الیکشن کمیشن میں مجوزہ حلقہ بندیوں پر ملک بھر سے 1286 اعتراضات جمع کرائے  گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن  کے مطابق پنجاب سے سب سے زیادہ 706 ،سندھ سے 284،خیبرپختونخواہ فاٹا سے 192 جبکہ بلوچستان سے مجوزہ حلقہ بندیوں 104 اعتراضات دائر ہوئے۔

مجوزہ حلقہ بندیوں پر دائر اعترضات پر الیکشن کمیشن آج سے سماعتیں شروع کریگا.