پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے کاروانِ استقبال عمران خان کے نام سے کراچی تا اندرون سندھ لئے ریلی کا انعقاد

 
0
512

جلد کرپشن مٹاؤ خوشحالی لاؤ مہم چلائیں گے، 29 اپریل کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ ہوگا، عدلیہ کی زیر نگرانی شفاف الیکشن ہی ملک کی ترقی کا ضامن ہے:حلیم عادل شیخ

 

کراچی/ حیدآبار، اپریل 03 (ٹی این ایس):  5-6اپریل کو چیئرمین عمران خان کے دو روزہ دورے کے حوالے سے پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے کاروانِ استقبال عمران خان کے نام سے کراچی سے اندرون سندھ کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کا جگہ جگہ کارکنوں نے استقبال کیا، ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں و کارکنوں نے شرکت کی ۔

ریلی پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ کی قیادت میں کراچی سے حیدرآباد، میرپورخاص، کھپرو پہنچی ۔ ریلی آج سانگھڑ سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کی قیادت میں ، نوابشاہ پہنچے گی۔ ریلی میں ممبر سازی کے حوالے سے پی ٹی آئی ئی سندھ کی جانب سے بنائی گئی تبدیلی ایکسپریس بھی شامل ہے جس کے ذریعے مختلف علاقوں میں ممبر سازی بھی کی جارہے۔

ریلی حیدرآباد انصاف ہاؤس پر پہنچی جہاں پر پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں جلد کرپشن مٹاؤ خوشحالی لاؤ تحریک چلائی جائے گی جس کے ذریعے سندھ کے ہر چھوٹے بڑے شہروں میں جائیں گی اور عوام اپنے حقوق لینے کے لئے اجاگر کریں گے۔ انہوں نے کہا ہمارا اتحاد کسی بھی جماعت سے نہیں ہوگا ہمارا اتحاد عوام سے اور عوام ہی سب سے بڑی طاقت ہےاگر عوام اپنے بچوں کا مستقبل روشن دیکھنا چاہتے ہیں تو اس بار پی ٹی آئی کا ساتھ دینا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن وقت پر چاہتے ہیں عدلیہ کی زیر نگرانی شفاف الیکشن ہی ملک کی ترقی کا ضامن ہیں۔ انہوں نے کہا اس وقت ملک میں کسی بھی قسم کے مارشل لاء کی گنجائش موجود نہیں ہے، انہوں نے کہا 29 اپریل کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ ہوگا جس میں پورے ملک کے عوام شرکت کریں گے، انہوں نے کہا عنقریب نواز شریف کے خاندان کا سیاست سے صفایا ہونے والا ہے ، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ، پاکستان کی سیاست پر چند خاندانوں نے قبضہ کر رکھا تھا عمران خان کی جدوجہد نے ان کا خاتمہ کیا ہے ، انھوں نے مزید کہا کہ  پیپلزپارٹی آج بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مشن کو چھوڑ کر زرداری کے مشن پر چل رہی ہے ، سندھ میں تبدیلی کی لہر آچکی ہے ، جو الیکشن میں نظر آئیگی ، پنجاب سے پیپلزپارٹی زیرو ہوچکی ہے جہاں پی پی جیتا کرتی تھی وہاں انھیں اب کوئی ووٹ نہیں دے رہا ، اس وقت ملک کی مقبول ترین جماعت پی ٹی آئی ہے اور مقبول ترین لیڈر عمران خان بن چکے ہیں ۔