کراچی جولائی21(ٹی این ایس): عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے لیاقت آباد میں رہائشی عمارت گرنے سے شہریوں ور گھگر پھاٹک کے قریب نجی فیکٹری میں پانی کی ٹینکی میں مزدوروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں افسوس ناک واقعات کی فی الفور تحقیقات کی جائیں ذمہ داران کے تعین کے لیے بنیادی اقدامات کیے جائیں افسوس ناک واقعات کو ماضی کی طرح نمائشی اعلانات کی نظر نا کیا جائے متعلقہ اداروں کے ذمہ داران سے بھر پور جواب طلبی کی جائے ،ہمیشہ سنگین واقعات کے ذمہ داران کو درپردے قوتیں بچاتی رہی ہیں وقت آگیا ہے کہ اپنے فرائض سے غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب ہونے والوں کا سزا و جزا کا عمل شروع کیا جائے انہوں نے مذید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پسماندگان کے غم میں برابر کی شریک ہے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کی جلد صحتیاب کرے ، اے این پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری نے مذید کہا کہ کراچی شہر نا پرسان بن چکا ہے دنیا کے بڑے ترین شہروں میں شامل کراچی کی صورت حال انتہائی خستہ ہے ساحل کے کنارے آباد کراچی خود مسائل کا سمندر بن چکا ہے ملک کی معاشی شہ رگ کے ساتھ کیا جانے والا سلوک انتہائی افسوس ناک ہے انہوں نے مذید کہا کہ شہر کا ہر ادارہ تباہ ہوچکا ہے کسی انسانی المیہ کا انتظار کیے بغیر ہوش کے ناخن لیے جائیں کراچی کو اس کا جائز حق دیا جائے مرکزی و صوبائی حکومتیں شہر یوں میں پائی جانے والی احساس محرومی کو فی الفور ختم کیا جائیں۔