عبدالحلیم جاگرانی نے ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی کا چارج سنبھال لیا

 
0
144

کراچی 24 اگست 2021 (ٹی این ایس): عبدالحلیم جاگرانی نے ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی کا چارج سنبھال لیا بلدیہ غربی کے مرکزی دفتر میں میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو نے سینئر افسران کے ہمراہ ملاقات کی اور مبارک باد پیش کی ایڈمنسٹریٹر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہنے والوں کو بلدیاتی وسائل کی بہتر انداز میں فراہمی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے آپ تمام افسران ان خدمات پر مامور ہیں آپ کے تعاون سے عوام کو بہتر ماحول کی فراہمی کا آغاز ہونے جارہاہے آپ تمام افسران میرے بازو ہیں ہم سب کی ذمہ داری ہیکہ عوام کو ریلیف پہنچائیں اس امر میں اگر کسی افسر سے کوتاہی ہوتی ہے تو وہ اپنے طرز عمل کو بہتر بنائے اور کام کرنے کی عادت کو اپنائے اس موقع پر موجود بلدیہ غربی کے افسران نے اپنا اپنا تعارف کروایا اور کارکردگی سے آگاہ کیا