محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے سب رجسٹرار جمشید ٹاؤن کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ ضبط کرلیا

 
0
402

کراچی جولائی21(ٹی این ایس): محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے سب رجسٹرار جمشید ٹاؤن کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین اینٹی کرپشن علم الدین بلو کی ہدایت پر اینٹی کرپشن کے محکمہ نے 46فلیٹس کی جعلی لیز جاری ہونے کی شکایات موصول ہونے پر خالد بن ولید روڈ پر واقع سب رجسٹرار آفس جمشید ٹاؤن کے دفتر پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا شکیل احمد کی سربراہی میں کاروائی کر کے ریکارڈ ضبط کرلیا۔ ریکارڈ کی چھان بین کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائے جائے گی۔چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ علم الدین بلو نے کہا کہ 24گھنٹوں کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے ۔ کرپشن اور جعلی کاغذات بنانے والوں کہ خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔