بلاول بھٹو زرداری کا نواز شریف سے ہمدردی کااظہارحکومت کے تضحیک آمیز رویے پر افسوس

 
0
1356

کراچی مارچ 08 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف سے ہمدردی کرتے ہوئے حکومت کے تضحیک آمیز رویے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میںبلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو بھرپورطبی سہولیات فراہم کی جائیں اوران کا بہترین علاج کیا جائے۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہاہے کہ نواز شریف کے ساتھ عزت و احترام کا سلوک رکھا جائے۔