سجاول پریس کلب میں تقریب حلف برداری، جن ارکان نے آج حلف لیاہے ان پر فرض ہے کہ وہ عوام کی آواز ایوانوں تک پہنچائیں، عاشق حسین زرداری

 
0
919

سجاول مارچ 08 (ٹی این ایس): سجاول پریس کلب تقریب حلف برداری آڈیٹوریم ھال میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خاص عاشق حسین زرداری تھے جبکہ یونین آف جرنلسٹس حیدرآباد ڈویزن کے صدر اقبال ملاح نے حلف لیا، اس موقع پر اقبال ملاح نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جن ارکان نے آج حلف لیاہے ان پر فرض ہے کہ وہ عوام کی آواز ایوانوں تک پہنچائیں، صحافی کہلواناآسان ہے اس کو نبھانامشکل ہے صحافی ہر وقت اپنی قوم کی خدمت کرنے کو بیدار رہتاہے ،جبکہ سجاول پریس کلب کے صدر سیف اللہ جونیجو اور سورج سجاولی نے حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سجاول ضلع کو پانچ سال مکمل ہوگئے ہیں لیکن اس میں کوئی بنیادی سہولت موجود نہیں ہے ، نہ تعلقہ اسپتال کو سول اسپتال کا درجہ دیاگیاہے ،نہ ہی ٹریزری آفس ہے ،اس قدر کہ ضلع کی کوئی بھی آفس مکمل بنی ہوئی نہیں ہے ، جبکہ چیئرمین ضلع کونسل محمد عثمان ملکانی نے کہاکہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے ،انھوں نے کہاکہ سب سے طاقت قلم میں ہے قلم کے زور سے غریب ،لاچاراور بے بس لوگوں کی داد رسی جاری رہے گی ، اور قلم کے زور سے ہی ظلم اور جبرکے خلاف آواز بلند ہوتی رہیگی ، جواہم ذمیواری مجھے سونپی گئی ہے ، اس کی معرفت ضلع سجاول کے تمام مسائل میرٹ کی بنیاد پر حل کئے جائیں گے ،سجاول کے مسائل میں سے پانی اور تعلیم اہم مسائل ہیں جو کہ اولیت کی بنیاد پر حل کئے جائیں گے ، جبکہ حلف برداری کے مہمان خاص عاشق حسین زردری کی جانب سے نئی باڈی اور ارکان کو سندھی اجرک اور لنگی کے تحفے پیش کئے گئے سجاول پریس کلب کی نئی باڈ ی سے حلف لیا، حلف اٹھانے والوں مٰں سرپرست اعلیٰ *سورج سجاولی ، صدر سیف اللہ جونیجو، نائب صدر منظور علی میمن ،جوائنٹ سیکریٹری اخترحسین میندھرو ،اطلاعات سیکریٹری عتیق الرحمن کھٹی ،خازن شبیراحمد سموں اور دیگرنے حلف لیا،حلف برداری تقریب میں ایس ایس پی سجاول امیرسعود مگسی ،ارباب رمیزمیمن، امیرالبحر سندہ کے چیئرمین علی میرملاح ،سمیت حیدرآباد، کراچی ، ٹھٹھہ سجاول سمیت مختلف شہروں کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی آخرمیں صوفیانہ تقریب بھی منعقد کی گئی تھی