آغا سراج درانی کے مبینہ فرنٹ مین گلزار احمد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

 
0
484

کراچی مارچ 08 (ٹی این ایس): آغا سراج درانی کے مبینہ فرنٹ مین گلزار احمد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں آغا سراج درانی کے خلاف نیب تحقیقات کے معاملے پر ان کے مبینہ فرنٹ مین گلزار احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گلزار احمد کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کا موکل کہاں ہے، جس پر ان کا کہنا تھا کہ میرا موکل امریکا میں ہے اور خبروں سے تحقیقات کا معلوم ہوا۔میرا موکل پاکستان آنا چاہتا ہے مگر گرفتاری کا خدشہ ہے۔عدالت میرے موکل کی غیر موجودگی میں حفاظتی ضمانت منظور کرے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے موکل کا پاور آف اٹارنی کون ہی,وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم گلزار احمد نے اپنے بھائی کو پاور آف اٹارنی بنایا ہے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ کے موکل کے بھائی کا پاور آف اٹارنی فائل میں موجود نہیں۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پاور آف اٹارنی جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائی, عدالت نے گلزار احمد کے بھائی کو 4 روز میں پاور آف اٹارنی جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حفاظتی ضمانت کی درخواست پاور آف اٹارنی جمع ہونے کے بعد سنیں گے۔