پاکستان کے سیاسی نقشے پر مبنی ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا گیا

 
0
168

اسلام آباد 25 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): اسلام آباد،پاکستان کے سیاسی نقشے پر مبنی ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 20 روپے کا یادگاری ڈاک ٹکٹ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر جاری کیا گیا۔ڈاک ٹکٹ واضح کرتا ہے کہ جموں و کشمیر پر بھارت نے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ ڈاک ٹکٹ اس عزم کا اعادہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حتمی حل ہو گا۔ ڈاک ٹکٹ جموں و کشمیر سمیت سیاچن اور سر کریک کے تنازع پر پاکستان کے موقف کو اجاگر کرتا ہے۔