دنیا میں کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

 
0
218

اسلام آباد 25 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر جاری بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پوری قوم قائداعظم کا یوم پیدائش بھرپور جوش و جذبے سے منارہی ہے، ایمان، اتحاد، نظم و ضبط ہمیشہ ہمارے بنیادی اصول رہے۔