رپورٹ ڈپٹی کمشنر جنوبی کراچی کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو کی ہدایات پر جاری کی گئی
مجموعی رپورٹ ڈی سی آفس کی طرف سے سب ڈویژن وار جاری کی گئی
گرانفروشوں، ناجائز منافع خوروں اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف ماہ نومبر میں کُل601 کیسس رپورٹ ہوئے
کاروائیوں کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں پر 5298500 روپے جرمانے عائد کئے گئے۔
مختلف کارروائیوں کے دوران 15 LPGs دکانوں پر بھی 114000 روپے جرمانے عائد ہوئے۔
کراچی: کراچی ڈپٹی کمشنر جنوبی کراچی کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو کی ہدایات پر یومیہ قیمت کی جانچ پڑتال اور جرمانے کے حوالے سے ڈی سی آفس کی طرف سے یکم سے 30 نومبر 2023 تک سب ڈویژن وار مجموعی رپورٹ جاری کر دی گئی۔اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکاروں اور پرائز چیکنگ مجسٹریٹس پر مشتمل ٹیموں کی طرف سے گرانفروشوں، ناجائز منافع خوروں اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف ماہ نومبر میں601 کیسس رپورٹ کر کے اُن پر -/5298500 روپے جرمانے عائد کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر آفس کی طرف سے جاری کردہ مجموعی رپورٹ میں ضلع جنوبی کے سب ڈویژن سول لائنز میں 72 کیسس رپورٹ ہوئے اور 1455000 روپے جرمانے عائد ہوئے، صدر میں رپورٹ ہونے والے کیسس کی تعداد 111 تھی جن پر 1047000 جرمانے عائد ہوئے، گارڈن میں 82 کیسس اور 837000 جرمانے عائد ہوئے, جبکہ آرام باغ میں 168 کیس رپورٹ اور 1118000 جرمانے عائد ہوئے اور جنوبی کراچی کی سب ڈویژن لیاری میں رپورٹ ہونے والے کیسس کی تعداد بھی 168 رہی جن پر 841500 روپے جرمانے عائد ہوئے جبکہ تین افراد کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔ ڈی سی آفس کی طرف سے پرائز کنٹرول کی کارروائیوں کے حوالے سے جاری کردہ مجموعی رپورٹ کے مطابق جنوبی کراچی کی مختلف سب ڈویژن میں کارروائیوں کے دوران 15 LPGs شاپس پر بھی 114000 روپے جرمانے عائد کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی کراچی نے ضلع جنوبی کراچی کی تمام سب ڈویژن میں سرکاری طے شدہ نرخوں پر اشیاء خوردنوش شہریوں کو مطلع شدہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے اور گرانفروشوں، ناجائز منافع خوروں اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھنے کے لئے اے سیز اور ایڈمنسٹریٹرز کو واضع ہدایات دے رکھی ہیں۔ ڈی سی آفس کےافسران کا کہنا تھا کہ ڈی سی جنوبی کے احکامات کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر`سرکاری طے شدہ نرخوں پر اشیاء خوردنوش فروخت کرنے کو یقینی بنانے کے لئے کارروائیاں عمل میں لائی جاتی ہیں، جس کی روزانہ کی روپورٹ ڈی سی کے پاس جمع ہوتی ہے۔