اسلام آباد(ٹی این ایس) سی ڈی اے چئیرمین کی ہدایت ، بلڈنگ کنٹرول ساؤتھ نے 51 عمارتوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے

 
0
77

سی ڈی اے چیئر مین کی ہدایت ،، بلڈنگ کنٹرول ساتھ نے 51 عمارتوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ، جاری تحریری احکامات کے مطابق جن عمارتوں کو سیل یا مسمار کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں ان میں زیادہ تر انفراسٹرکچر نواحی علاقوں میں واقع ہے۔نوٹس کے مطابق مذکورہ عمارتوں کی تعمیر سی ڈی اے کی اجازت کے بغیر کی گئی جبکہ بلڈنگ بائی لاز کی بھی پابندی نہیں کی گئی۔سی ڈی اے نے اس حوالے سے اسسٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سائوتھ عبد القار جیلانی کو فوکل پرنس مقرر کیا ہے۔انہیں بلڈنگ کنٹرول ڈائریکیوریٹ کی طرف سے کوارڈینیشن کے احکامات دیے گئے ہیں۔جن عمارتوں کو سیل یا مسمار کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں ان کی تفصیلات درجہ ذیل ہیں