اسلام آباد(ٹی این ایس) ’’عمران خان کا سائفر کیس میں اِن کیمرہ ٹرائل انصاف کا قتل ‘‘

 
0
138

سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف جعلی مقدمات کا مقصد صرف انہیں راستے سے ہٹانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جعلی اور من گھڑت سائفر کیس میں عمران خان کا اِن کیمرہ ٹرائل انصاف کا سفاکانہ قتل ہے۔
جیسا کہ دعویٰ کیا جاتا ہے مبینہ ’’مجرموں‘‘ کے خلاف ناقابلِ مواخذہ شواہد موجود ہیں تو استغاثہ اور ان کے سرپرست اوپن ٹرائل کرانے سے خوفزدہ کیوں ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے سائفر کو پوری کابینہ نے ڈی کلاسیفائی کر دیا تھا جو اس کیس کے تابوت میں کیل ٹھونکنے کیلئے کافی ہے،اس کے بعد سائفر میں موجود معلومات کو ’’خفیہ ‘‘ قرار نہیں دیا جا سکتا،تاہم اس کے باوجود کینگرو ٹرائل شروع ہو چکا ہے کیونکہ ایجنڈا صرف عمران خان کو راستے سے ہٹانا ہے۔

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی خود مختاری اور آزادی کے تحفظ کے حق کا پورے عزم سے دفاع کیا،آج کل ایسے لوگوں کو غداری کا مرتکب ٹھہرایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کے حتمی عروج سے انکار نہیں کیا جا سکتا جو بالآخر دھوکہ پر مبنی قانون سازی کے منصوبہ سازوں اور مجرموں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔

قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کی جان کوخطرہ لاحق ہے، لیکن بغیر ثبوت کے کسی کا نام نہیں لینا چاہتا کہ کون زہر دینے کا خواہاں ہے۔

ہم چاہتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے گھر سے کھانا جائے،اگر عمران خان کیلئے گھر سے کھانا آئے تو کسی کو کوئی مسئلہ تو نہیں ہو گا۔ انکا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جب وزیراعظم بنے تو انہوں نے پہلے دن ہی اسمبلی میں بولنے نہیں دیا،سب نے مل کرہلہ بول دیا تھا