وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس حج پالیسی 2019کی منظوری ‘ اپوزیشن کی ممکنہ احتجاجی تحریک، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ

 
0
335

اسلام آباد جون 03 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس حج پالیسی 2019کی منظوری دی جائے گی جبکہ اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے اور اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے.
وزیراعظم اوآئی سی سربراہ کانفرنس سے متعلق کابینہ کو اعتمادمیں لے رہے ہیں جبکہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کے وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیا جارہا ہے. وفاقی کابینہ حج پالیسی 2019 کی منظوری دےگی جبکہ وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کابینہ کو نئی ویزہ پالیسی پر بریفنگ دیں گی. بچوں کے حقوق کا قومی کمیشن تشکیل دینے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ چینی شہریوں کے بزنس ویزہ کوورک ویزہ میں منتقل کرنے اور انسداد دہشت گردی عدالت اسلام کے سپیشل جج کی تقرری کی منظوری دی جائےگی.
انشورنس ٹربیونل ملتان، لاہور کے ممبر اور چیئرپرسن کی تقرری اور کابینہ عتیق احمد کو وفاقی تعلیمی بورڈ کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی جائے گی جبکہ سنگل اکاﺅنٹ پالیسی اورکیشن مینجمنٹ بھی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ ہے. وفاقی کابینہ 2018 کے انتخابات کی سالانہ رپورٹ اور نجی ائرلائن کے لائسنس کی منسوخی کا جائزہ لے گی‘خیال رہے عید کی تعطیلات کے باعث کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس ایک روز پہلے ہو رہا ہے.
چینی شہریوں کے بزنس ویزہ کوورک ویزہ میں منتقل کرنے اور انسداد دہشت گردی عدالت اسلام کے سپیشل جج کی تقرری کی منظوری دی جائےگی. انشورنس ٹربیونل ملتان، لاہور کے ممبر اور چیئرپرسن کی تقرری اور کابینہ عتیق احمد کو وفاقی تعلیمی بورڈ کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی جائے گی جبکہ سنگل اکاﺅنٹ پالیسی اورکیشن مینجمنٹ بھی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ ہے. وفاقی کابینہ 2018 کے انتخابات کی سالانہ رپورٹ اور نجی ائرلائن کے لائسنس کی منسوخی کا جائزہ لے گی‘خیال رہے عید کی تعطیلات کے باعث کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس ایک روز پہلے ہو رہا ہے.