یونیورسٹی روڈ پشاور پر واقعہ پلازہ مالکان کی اپیل سیشن کورٹ سے بھی خارج
پشاور، اپریل 03 (ٹی این ایس): ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول خیبر پختونخواہ محمد انور علی خان کی ہدایت پر بڑے ٹیکس ناہندہگان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
ڈی جی ای ٹی این سی کی ہدایت پر (ETO-3) و اسٹنٹ کلیکٹر آفتاب خان خلیل کی جانب سے کروڑوں روپے کے ٹیکس ناہندہ گان کے خلاف آپریشن میں یونیورسٹی روڈ، حیات آباد اور رنگ روڈ و نواحی علاقوں میں بڑے پلازوں کو سربمہر (سییلڈ) کیا گیا تھا-
اس قدام کے خلاف یونیورسٹی روڈ پشاور پر واقعہ پلازہ مالکان نے سول کورٹ میں رٹ دائر کی لیکن خاطر خواہ نتائج نہ ملنے پر سیشن کورٹ میں محکمہ ایکسائز کے خلاف ایک اور رٹ دائر کردی جس میں اسٹنٹ کلیکٹر آفتاب خان خلیل کو پارٹی بنایا گیا-
ٹرائل کے دوران (ETO-3)/ اسٹنٹ کلیکٹر ایکسائز آفتاب خان خلیل نے اپنے سٹاف کے ہمراہ خود عدالت میں پیش ہوکر مقدمے کی پیروی کی اور
عدالت کو حقائق اور ثبوتوں سے آگاہ کیا- عدالت جناب انور علی خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد پلازہ مالکان کی اپیل خارج کرکے محکمہ ایکسائز کی جانب سے کئی گئے اقدامات کو قانونی قرار دے دیا-