مولانا نے 10 برس سے کشمیر کمیٹی کی چئیرمین شپ بطور مراعت اپنے پاس رکھی ہوئی ہے، بتائیں کیا کیا؟ شفقت محمود

 
0
497

ڈی آئی خان میں شہداء کیلئے مختص1200 کنال زمین ہڑپ کر لی، نیب بتائے اِسکی انکوائری کہا ںپہنچی؟ پریس کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد، اپریل 03 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود چئیرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ دس سال سے مراعات کیلئے یہ اہم عہدہ رکھے ہوئے ہیں مگر کشمیر میں جاری بربریت پر وہ صرف سیاسی بیان بازی تک ہی محدود رہتے ہیں۔

منگل کو یہاں نیشل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف نے مولانا پر الزام عائد کیا ہے کہ افواج پاکستان کے شہداء کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان میں مختص1200 کنال زمین جمیعت علماء اسلام کے سربراہ نے ہڑپ کر لی اور نیب جو اسکی انکوائری کر رہا تھا،وضاحت کرے انکوائری کہاں تک پہنچی؟
شفقت محمودنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت گزشتہ ستر سالوں سے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جمائے ہوئے ہے حکمرانوں کو اس اہم مسئلے پر سنجیدگی سے توجہ دینا ہو گی۔