آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نےایک مرتبہ پھر ملک بھر میں ہڑتال کرنے کی دھمکی دے دی

 
0
372

اسلام آباد اگست 16(ٹی این ایس)آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے پھر سے ملک بھر ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک مرتبہ پھر پیٹرول کی کمی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک مرتبہ پھر ملک بھر میں ہڑتال کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ سانحہ بہاولپور کے بعد سے این ایچ اے نے فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل نہ کرنے والے اور فٹنس کے معیار پر پورا نہ اترنے والے آئل ٹینکرز کیخلاف کاروائی کا آغاز کر رکھا ہے۔

اس صورتحال میں صرف اپنے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے پھر سے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ این ایچ اے کو فٹنس کے معیار پر پورا نہ اترنے والے آئل ٹینکرز کیخلاف کاروائی سے روکا جائے۔ بصورت دیگر ایسوسی ایشن کی جانب سے 20 اگست سے پھر سے ملک بھر میں ہڑتال کا آغاز کر دیا جائے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کا بحران پیدا ہوگیا تھا