عمران خان کی ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

 
0
154

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

عمران خان نے ارکان اسمبلی کو مخلتف ذمہ داریاں سونپتے ہوئے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اپنے اپنے حلقوں سے کارکنان لانے کے احکامات جاری کیے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ میں کارکنوں کو لانے لے جانے کھانے پینے کا خرچہ ارکان اسمبلی برداشت کریں گے جبکہ ایک ایم پی اے اور ایم این اے کو کم از کم ایک ہزار افراد لانے کا ہدف دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: چوری کے تمام کیسز معاف ہونا قوم سے مذاق ہے، عمران خان

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے کارکنوں کی باقاعدہ فہرست بنائی جائے گی جبکہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کارکردگی سے مشروط ہوگا۔