پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان

 
0
148

اسلام آباد 14 فروری 2022 (ٹی این ایس): پیٹرول ساڑھے 8 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نےلیوی بڑھائی تو اضافہ درج بالا قیمتوں سے زیادہ ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں مزید کمی کے امکانات کم ہیں البتہ قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا ہے لیکن قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ہیں۔