تھانہ کوہسار پولیس نے وٹس ایپ کے ذریعے اسلام آباد کے پوش سیکٹرز میں شراب سپلائی کرنے والے نیٹ ورک میں شامل ایک خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

 
0
89

اسلام آباد 04 مارچ 2022 (ٹی این ایس): تھانہ کوہسار پولیس نے وٹس ایپ کے ذریعے اسلام آباد کے پوش سیکٹرز میں شراب سپلائی کرنے والے نیٹ ورک میں شامل ایک خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے غیرملکی شراب کی 65 بوتلیں ہوئیں۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس نے چھاپے مارنا شروع کردیاہے۔تھانہ کوہسار پولیس کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ ایف سیون کے ایک گھر میں شراب کی سپلائی کا کاروبار کیا جارہا ہے جس پر ایس پی سٹی کامران عامر خان نے فوری متعلقہ تھانے کو کارروائی کرنے کی ہدایت کی جس پی ایس ڈی پی او کوہسار بنش عزیر کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ کوہسار شبیر احمد تنولی نے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد پولیس جوانوں اور لیڈی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ مکان نمبر 9، گلی نمبر 48 سیکٹر ایف سیون فور پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ملزمہ برشنا پرویز کے کمرے سے 36 بوتلیں اور ملزم علی کے کمرے سے 29 بوتلیں امپورٹڈ شراب برآمد ہوئی۔ دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے ساتھیوں کی مدد سے اسلام آباد کے پوش سیکٹرز میں وٹس ایپ کے ذریعے اپنے گاہکوں کو شراب کی سپلائی کرتے تھے۔