اسلام آباد 12 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کے بعد اپوزیشن نے اپنے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز تک محدود کردیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے ارکان اسمبلی کے 9 گروپ بنائے ہیں اور ہر گروپ کا ایک کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف، راناثنااللہ، عبدالرحمان کانجو، راناتنویر اور دیگر سینیئر رہنماں کو گروپ لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ ممبران کو پارلیمنٹ لاجز سے باہر جانے کی اجازت نہیں، جب کوئی رکن باہر جاتا ہے وہ گروپ لیڈر کو آگاہ کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ آصف، مرتضی جاویدعباسی ارکان اسمبلی سے مسلسل رابطے میں ہیں۔