ڈائریکٹر ریونیو کا سیلنگ آپریشن جاری ، جملہ نا دہندگان مالکان کے پلاٹس انڈسٹریل ایریا میں سر بمہر کر دئیے گے ۔چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ محمد علی رندھاوا اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد رانا محمد وقاص انور کی ہدایات کے تحت ڈائریکٹر ریونیو کا سیلنگ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا ۔۔پراپرٹی ٹیکس نا دہندہ مالکان جو عرصہ دراز سے ادارہ جاتی واجبات جمع نہیں کروا رہے ، ان تمام کو بلاخر سر بمہر کیا جا رہا ہے اور سخت ترین ایکشن کرتے ہوے جرمانے اور دیگر تادیبی کاروائیاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
سیلنگ آپریشن جاری رکھتے ہوے آج 1 جون 2024 کو انڈسٹریل ایریا میں واقع ویر ہاس کو 7۔2 ملین کا نا دہندہ ہونے کے جرم میں سربمہر کر دیا گیا ۔ انڈسٹریل ایریا ہی میں پلاٹ نمبر 51 پر موجود ایک اور وہرہاس کو بھی 5۔1 ملین کا نا دہندہ ہونے کی وجہ سے سیل کیا گیا ، مزید براں پلاٹ 164 انڈسٹریل ایریا I-10/3 کو بھی 9۔1 ملین کے ڈیفالٹ پر سیل کر دیا گیا ۔
چیئرمین CDA محمد علی رندھاوا اور ایڈمنسٹریٹر رانا محمد وقاص انور کا آپریشن جاری رکھنے کی ضرورت پر زور اور عوام الناس کو اپنے ذاتی فائدے میں واجبات فلفور اتھارٹی کو ادا کرنے کی ایڈوائس بھی جاری ۔ ادارہ ایسے تمام پلاٹس کونا صرف سیل کرے گا بلکے بعد ازاں دیگر قانونی آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا اور قانون اپناراستہ لے گا۔