آئی جی اسلام آباد کاسرکاری پستول اورکاغذات چوری

 
0
2364

اسلام آباد ستمبر 4(ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد کا سرکاری پستول اورکاغذات چوری ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔وفاقی دارالحکومت کی پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد کا سرکاری پستول چوبیس اگست کو غائب ہوا اوراکتیس اگست کویہ واردات رپورٹ ہو ئی۔ پستول کی قیمت ساڑھے چار لاکھ روپے ہے ۔ پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں واقعے کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے ۔ پولیس نے اپنے باس کی غفلت پر وائرلیس آپریٹر کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کردیا جبکہ ایس پی ہیڈکوارٹرکی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی بنادی گئی جو چوری کی اس انوکھی واردات کی تحقیقات کرے گی۔