ایشیاء کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کااعلان،حفیظ آوٹ شان مسعود اِن

 
0
2263

لاہور ستمبر 4(ٹی این ایس)ایشیاء کپ کیلئےقومی کرکٹ ٹیم کے 16 کھلاڑیوں کا اعلان کردیاگیا ہے۔لاہور میں چیف سلیکٹرانضمام الحق نے میڈیاسے گفتگو کرتےہوئے ایشیاٰ کپ کےلیے قومی کرکٹ ٹیم کااعلان کیا۔ سرفرازاحمدقومی کرکٹ ٹیم کےکپتان ہوں گے۔ ٹیم میں فخرزمان،امام الحق،شان مسعود شامل ہیں۔قومی ٹیم میں حارث سہیل،آصف علی،شاداب خان،محمدنواز کوبھی جگہ ملی ہے۔ فہیم اشرف،حسن علی،محمدعامر،جنیدخان،عثمان شنواری بھی ایشیاء کپ کےاسکواڈ میں شامل کئےگئے ہیں۔ بابراعظم،شعیب ملک،شاہین شاہ آفریدی بھی16رکنی اسکواڈمیں شامل ہیں۔