پنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی ٹیم 201 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

 
0
4860

اسلام آباد 06 فروری 2021 (ٹی این ایس): پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز مہمان ٹیم 201 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے، پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پروٹیز کے 54 رنز کے عوض پانچ کھلاڑی آؤٹ کئے، اسی کے ساتھ ہی پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف 71 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیمبا باوما نے 44 رنز اسکور کئے اور ناٹ آؤٹ رہے، وین میلڈر 33، ایڈم مکرام، 32، ٹیسٹ کپتان کوئنٹن ڈی کوک 29 رنز بناسکے، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، مہمان ٹیم کے دو کھلاڑی رن آوٹ بھی ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 272 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 78 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، کپتان بابر اعظم 77 اور فواد عالم 45 رنز بناکر نمایاں رہے تھے، جنوبی افریقا کی جانب سے انریخ نارکیا نے 5 اور کیشو مہاراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔