وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ میں کرونا ویکسینیشن کا آغاز کر دیا گیا

 
0
365

اسلام آباد 06 فروری 2021 (ٹی این ایس): وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ میں کرونا ویکسینیشن کا آغاز کر دیا گیا ،سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلہ پرہیلتھ کیئرورکرز کی ویکسینیشن کی جائے گی، سی ڈی اے ہسپتال اور شعبہ ہیلتھ کیئر کے تمام اسٹاف کوویکسینیشن کی جائے گی، پہلے مرحلہ میں کچھ ہیلتھ ورکرز کی بھی ویکسینیشن کی جائے گی، ویکسینیشن نادرہ کے ذریعے کی جارہی ہے، ایک ماہ قبل تمام اسٹاف کورجسٹرڈ کرکے لسٹیں نادرہ کوفراہم کردی گئی تھیں، ویکسین کی پہلی ڈوز ابھی دوسری ڈوز ایک ماہ بعد لگائی جائے گی، کسی کو اگر ویکسینیشن کا کوئی سائیڈ افیکٹ ہو تووہ 1166پر رابطہ کریں۔