راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ دھمیال کی زیرنگرانی زاہد محمود اے ایس آئی کی کاروائی

 
0
87

راولپنڈی(مظہر شاہ)ایس ایچ او تھانہ دھمیال کی زیرنگرانی زاہد محمود اے ایس آئی کی کاروائی، گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے وہاب گینگ کے 03 ملزمان گرفتار،14 تولے طلائی زیورات اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او دھمیال رانا کاشف کی زیرنگرانی زاہد محمود اے ایس آئی نے ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی کرتے ہوئے گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے وہاب گینگ کے 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں وہاب، دانیال اورمبشر شامل ہیں، ملزمان سے 02 ہار سیٹ، 04 کڑے، 04 کانٹے اور 01 لاکٹ سیٹ اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے دھمیال پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔