کراچی: ڈپٹی کمشنر ضلع غربی شازياجعفر کا مختلف علاقوں کا دورہ ،قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور گندگی ٹھکانے لگانے کا جائزہ لیا

 
0
532

کراچی، اگست 27(ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر ضلع غربی شازياجعفر نے ضلع غربی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور گندگی ٹھکانے لگانے کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کےمطابق ضلع غربی کی ڈپٹی کمشنر شازيا جعفر نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ ضلع غربی کے مختلف علاقے جن میں آصف آباد ڈگری کالج حسرت موہانی کالونی پبلک اسکول آف پاک کالونی شاہنواز چوک بسمہ الله ہوٹل روڈ زبیری کالونی پنجابی محلہ یوسی 5 پاک کالونی نادرا آفس پاک کالونی ماربل مارکیٹ منگھوپیر روڈ پاک کالونی اور ديگر ايريا کا دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی اور جانوروں کی آلائشیں اور گندگی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔