رحیم یار کان: وڈیروں کے گھر رشتہ مانگے کا جرم، نوجوان کو الٹا لکٹا پر سر عام تشدد کا نشانہ بنایا اور پیشاب پینے پر مجبور کیا گیا

 
0
1571

رحیم یار خان، اگست 27(ٹی این ایس): شادی کے خواہش مند نوجوان کووڈیروں کے گھر رشتہ مانگے مانگنامہنگا پڑ گیا، وڈیروں نے نوجوان کو الٹا لکٹا کر سر عام تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور پشاب پلاتے رہے،نوجوان کی ہڈیاں ٹوٹنے پر رتھانہ رکن پور حوالات میں بند کروادیا،پولیس نے تھانے کا گیٹ بند کر نوجوان کے ورثا کو ملنے سے روک دیا جبکہ ایس ایچ او متاثرہ نوجوان کے ورثا کو وڈیروں سے معافی مانگنے کا مشورہ دیتا رہا، نوجوان کو الٹا لٹکا کر تشدد کی ویڈیو منظر عام آنے پر ایس ایچ او کی کلا بازیاں فوریً طور پر متاثرہ نوجوان کا میڈیکل کروانے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ وڈیروں کا متاثرہ نوجوان کے ورثا کو کاروائی کروانے پر سنگین نتایج کی دھمکیاں۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روزموضع ہیران ہیڈ حاجی پور کا رہاشی نوجوان بانگل خان چانڈیہ ولد یوسف چانڈیہ بستی ماچھی چانڈیہ میں وڈیرے حضور بخش ماچھی،حفیظ ماچھی، نیاز ماچھی،اسماعیل ملک، ریاض ملک کے گھر اپنے لیے رشتہ مانگے گیا تھا جس پر وڈیروں نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پولیس تھانہ رکن پور کے ایس ایچ او یاسین کی ایماءپر نوجوان بانگل خان چانڈیہ کو سرعام الٹا لٹکا کر حفیظ ماچھی،اسماعیل ملک، ریاض ملک، حضور بخش ماچھی، نیاز ماچھی، اخلاق ملک، ظہور ملک، جلیل ملک اور20 نامعلوم افراد ڈنڈوں سوٹوں سے سر راہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور وڈیرے پشاب پلاتے رہے، رات بھر الٹا لکٹانے اور تشدد کرنے کے بعد جب بانگل خان چانڈیہ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تو وڈیروں نے غیر قانونی طور پر تھانہ رکن پور حوالات منتقل کر دیا جب بانگل خان چانڈیہ کے ورثا کو معلوم ہوا تو تھانہ جانے پر ایس ایچ او نے گیٹ بند کر دیا اور ورثا کو وڈیروں سے معافی کا مشورہ دیتا رہا،بعد ازاں تشدد کی ویڈیو منظر عام آنے پر ایس ایچ او یاسین نے میڈیا کو موقف دیا کہ متاثرہ نوجوان کا میڈیکل کرونے ہسپتال منتقل کر دیا ہے کہ پولیس کا اس مسلے میں کسی قسم کا کوئی تعاون نہ ہے ملزمان کے خلاف میرٹ پر کاروائی عمل میں لائی جائے گئی ۔دوسری طرف بانگل خان چانڈیہ کے ورثا کا ڈی پی او اطہر وحید سے انصاف مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔