گستاخانہ خاکوں کا معاملہ: تحریک لبیک نے  29 اگست کوخادم حسین رضوی کی قیادت میں لاہور سے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا

 
0
706

حکومت پاکستان فی الفور ہالینڈ سے اپنا سفیر بلائے اورپاکستان سے ہالینڈ کے سفیر کو نکالاجائے: مطالبہ

لاہور، اگست 27(ٹی این ایس): تحریک لبیک نے پاکستانی حکومت گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کو رکوانے میں عملی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے راست اقدام کرنے  کا اعلان کردیا ہے۔

تحریک لبیک نے 29 اگست بروز بدھ کو علامہ حافظ خادم حسین رضوی کی قیادت میں لاہور سے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا ہے، تحریک لبیک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  ہالینڈ کی ایمبسی کا گھیراو کیا جائے گا اور سفیر کو ملک بدر کرنے کے لیے دھرنا دیا جائے گا۔ تحریک لبیک  نے حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ وہ  فی الفور ہالینڈ سے اپنا سفیر بلائے اورپاکستان سے ہالینڈ کے سفیر کو نکالاجائے اسکے علاوہ ہالینڈ سے تمام سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کئے جائیں.