پولیس کاقبلہ درست کرکےاسے غیرسیاسی بنائیں گے،  نئےنظام کو لانے کے لیے 6 ماہ تک لگ سکتے ہیں: چوہدری سرور

 
0
281

‏ لاہور، اگست 27(ٹی این ایس): نامزدگورنرپنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پولیس کاقبلہ درست کرکےاسے غیرسیاسی بنائیں گے،‏ترقیاتی کام منتخب بلدیاتی قیادت کے ذریعے ہوں گے‏ہماری حکومت پٹواری،تحصیلداراورتھانیدارکواستعمال نہیں کرے گی۔

مرزاحنیف کی رہائش گاہ پراستقبالیہ میں شرکت کے موقع پر انھوں نے کہا کہ  نئےبلدیاتی نظام کے لیے قانون سازی کی جائے گی  اس  نظام کو لانے کے لیے 6 ماہ تک لگ سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ‏خارجہ پالیسی ملکی مفاد کو مدنظر رکھ کر تیار کی جائے گی، ‏سرحدپارکسان کوٹیوب ویل کے لیے بجلی مفت اورکھاد آدھے داموں ملتی ہے۔