پیپلز پارٹی کے تین رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

 
0
322

‏کراچی، اگست 27(ٹی این ایس): پیپلز پارٹی کے تین رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت‏ اختیار کر لی ہے۔ان میں پیپلزپارٹی کےسابق وزیرمظفرشجرہ ,قادربخش کلمتی اورعبدالباری جیلانی شامل‏ ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماء فردوس شمیم‏ نے کہا کہ حاجی مظفر شجرہ کوبہت نرم دل اور دیانت دار انسان پایاہے،

جبکہ مظفرشجرہ‏ نے کہا کہ عزت کی خاطر پی ٹی آئی میں شامل ہواہوں،امیدہے عزت ملےگی۔

قادربخش کلمتی‏ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےسندھ کومسائلستان بنادیا ہے۔

جبکہ عبدالباری جیلانی  نے اپنے خیالات بیان کرتے ہوئے  کہا  کہ  اب تحریک انصا ف میں شمولیت کافیصلہ کیا ہے۔