کندھکوٹ پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ،  زخمی حلات میں ڈاکو گرفتار

 
0
500

تنگوانی، اگست 27(ٹی این ایس): کندھکوٹ پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی حالت میں ایک ڈاکو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سی سیکشن تھانے کی پولیس نفری قلندر بخش لاڑو پر چیکنگ کر رہی تھی کہ 3 موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکو واردات کرنے کے ارادے سے شہر کی طرف آ رہے تھے کہ پولیس کو دیکھہ کر فائرنگ کی اس موقع پر پولیس نے بہی جوابی فائرنگ کی جس میں پولیس نے ایک ڈاکو مجید عرف مجو عرف دیو سہریانی کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ہتھیار اور چوری کی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کی ہے جس کے بعد زخمی کو سول اسپتال لایا گیا۔