پاکستان میں بھی  ہندؤں  نے  اپنا مذہبی تہوار رکشا بندھن روائتی جوش و خروش  سے منایا

 
0
486

تنگوانی، اگست 27(ٹی این ایس): پاکستان میں بھی  ہندؤں  نے  اپنا مذہبی تہوار رکشا بندھن روائتی جوش و خروش  سے منایا۔ ہر گھر کے اندر بہنوں نے  اپنے بھائیوں کو راکھی باندھ کر پیار محبت کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے ہندو برادری کے سماج سدہارکن راجہ گوپی چند، راج کنھہ، سنتوش اگروال، سنجے کمار مینگھواڑ بہونر داس سمیت دیگر نے کہا کہ یہ عظیم دن ہے اسلئے ہر بھائی اپنی بہن سے پیار کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں میں راکھی بندھواتے ہیں اس دن کا اصل مقصد بہن بھائی کے پیار کا ہے جو رشتہ زندگی تک چلتا رہیگا۔