ٹھٹھہ: فرائض میں غفلت  برتنے پر  ایک ایس ایچ او اور دو سب انسپیکٹرز  سمیت  چار  پولیس اہلکاروں کے خلاف انضباطی کاروائی، معطل اور تبدیل کر دیا گیا

 
0
427

ٹھٹہ، اگست 27(ٹی این ایس):  ایس ایس پی ٹھٹہ کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کے حکم پر فرائض میں غفلت  برتنے والے پولیس افسران اور اہلکاران کے خلاف قانونی کارروائی کرکے سزائیں دی گئیں اور تبادلے کیے گئے۔

تفصیالت کے مطابق سب انسپیکٹر سعید احمد چنہ کو مکلی کی حدود میں بس ایکسیڈنٹ ہونے کے مقام پر حکم کے باوجود نہ پہنچنے اور ایک دن چھٹی کے علاوہ مزید غیرحاضرہونے پر معطل کرکے لائن حاضر کر دیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ کینجھر سب انسپیکٹر نثار احمد برھمانی کو  سزاء کے طور پر تبدیل کر کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں بھیج دیا گیا جبکہ سب انسپیکٹر امیر بخش کوسو کو کو ایس ایچ او تھانہ کینجھر مقرر کیا گیا.

اسی طرح ہیڈکانسٹیبل حیبت خان کو گاڑیوں سے بھتہ لینے پر معطل کرکے لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔