آئی جی سندھ  کی طرف سے کورنگی زمان ٹاؤن کے ایس ایچ او کی جرائم کے خلاف کاروائیوں میں عدم دلچسپی کی خبر پر نوٹس

 
0
336

 ڈی آئی جی ایسٹ سے جامع انکوائری پر مشتمل تفصیلی رپورٹ فی الفور طلب کی

کراچی، جولائی 01 (ٹی این ایس):  آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے کورنگی زمان ٹاؤن میں مبینہ طور پر جرائم کے اضافے اور متعلقہ ایس ایچ او کی جرائم کے خلاف کاروائیوں میں عدم دلچسپی کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونیوالی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے جامع انکوائری پر مشتمل تفصیلی رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ خبر کے مندرجات کو سامنے رکھ کر انتہائی غیرجانبدارانہ انکوائری رپورٹ تیار کی جائے  اور مرتکب پائے گئے پولیس افسران اور جوانوں کے خلاف سخت انضباطی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔