کراچی(ٹی این ایس) چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر حاجی نواز علی بروہی نے ڈسٹرکٹ ویسٹ صدر عابد, انفارمیشن سیکرٹری علی اکبر کاچھیلو اختر اور علی لونڈ کے ہمراہ ڈی سی ویسٹ احمد علی صدیقی سے ملاقات کی۔

 
0
106

چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر حاجی نواز علی بروہی نے ڈسٹرکٹ ویسٹ صدر عابد, انفارمیشن سیکرٹری علی اکبر کاچھیلو اختر اور علی لونڈ کے ہمراہ ڈی سی ویسٹ احمد علی صدیقی سے ملاقات کی۔

کراچی ( رپورٹ : پیر بخش نوناری ) کراچی ڈی سی بات چیت میں چیئرمین کہا کہ منگھو پیر روڈ عوام کی ایک اہم مسئلہ ہے جس کے لیے آج ہم خصوصی طور پر اس کے مستقل حل کے لیے ڈسٹرکٹ ویسٹ کی سیاسی قیادت اور سرکاری محکمہ ایک ٹیبل پر موجود ہیں کیونکہ ہماری عوام سخت مشکل سے دوچار ہے۔ گزشتہ چھ سالوں سے (ایس ائی ڈی سی ایل) کی جانب سے یہ روڈ مکمل نہ ہو سکا جس پر چیئرمین منگھو پیر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آخر یہ مسئلہ کب حل ہوگا ہمارے لوگوں کی پریشانی کے ساتھ ساتھ اب لوگوں کی جانوں کا ضیاع بھی ہونے لگا ہے جس کو ہم اب ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ منگھوپیر ٹاؤن میں رہنے والی عوام کو خستہ روڈز کی وجہ سے کتنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا اندازہ بھی نہیں لگایا جا سکتا۔ طلبہ، خواتین، بزرگ بہت اذیت سے اس روڈ کو عبور کرتے ہیں۔ حالیہ برساتوں اور کرش پلانٹ والوں کی وجہ سے سارا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اب جس پر ان کو بھی پابند کیا جائے کہ ان کی وجہ سے جو نقصان ہو رہا ہے وہ بھی اس روڈ کی جلد سے جلد مرمت کریں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی کی جائے اور منگھو پیر کی عوام کو ریلیف دیا جائے جس پر ڈی سی ویسٹ احمد علی صدیقی صاحب نے فورا ایکشن لیتے ہوئے فل فور منگھوپیر روڈ کا دورہ کرنے کے لیے اے سی اور اپنی ٹیم کو روانہ کیا جنہوں نے منگھوپیر روڈ کا دورہ کیا اور کام جلد از جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی کہ اس روڈ کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کمشنر آغا خلیق، سپریڈنٹ انجینیئر حسن شیخ، وائس چیئرمین رانا عارف، انجینئر ونگ کے آفاق عالم و دیگر بھی موجود تھے