کراچی (ٹی این ایس)(رپورٹ: پیر بخش نوناری)کراچی جناح اسپتال کراچی کی ایڈمنسٹریشن میں اے-پی-سی-اے جناح ہسپتال یونٹ کی میزبانی میں ایک اہم اجلاس ڈائریکٹر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت اے-پی-سی-اے یونٹ کے صدر محمود عالم نے کی، جس میں ایڈمنسٹریشن سے وابستہ تمام ملازمین نے شرکت کی۔اجلاس کے ایجنڈے میں ڈیپارٹمنٹل پروموشنز، سیٹ ایڈجسٹمنٹ، اور ٹائم اسکیل پروموشن کے معاملات شامل تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ جناح اسپتال کے ملازمین کے حقوق اور اسپتال کے مستقبل سے متعلق امور بھی زیر بحث آئےاجلاس میں شرکاء نے اس بات کا عزم کیا کہ پروموشن اور ایڈجسٹمنٹ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ڈائریکٹر جناح اسپتال اور سیکریٹری صحت سندھ سے ملاقات کی جائے گی تاکہ 100 فیصد پروموشن کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔آخر میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ہفتے بروز ہفتہ صبح 11 بجے نجم الدین آڈیٹوریم میں جناح اسپتال کے تمام کیڈر کے ملازمین کا جامع اجلاس بلایا جائے گا تاکہ آئندہ حکمتِ عملی تمام ملازمین کے مشورے سے طے کی جا سکے